دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت فیضانِ
مدینہ ڈیرہ اللہ یارمیں26ستمبر 2019ءکو مدرسۃ المدینہ کے مدنی
عملے میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یارزون کےقافلہ ذمّہ دار، ناظم، زونِ ناظمین،ناظمین،
مدرّسین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ اور دیگر ذمّہ داران
نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے مدارس
المدینہ کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:قاری لیاقت عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت سکھر
زون میں واقع مدرسۃ المدینہ باغ حیات میں25ستمبر 2019ءکو سنّتوں بھرے اجتماع کا ا نعقاد کیا گیا جس میں سکھر
زون کے شعبۂ امتحان ذمّہ دار ،قافلہ ذمّہ دار، ناظم ، زونِ ناظمین،ناظمین،
مدرّسین اور دیگر عملے نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ اور دیگر ذمّہ داران
نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے مدارس
المدینہ کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:قاری لیاقت عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)
26 ستمبر2019ء بروز جمعرات مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جو ہر ٹاؤن میں مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے ریجن ذمّہ دار نے ناظم اور
مدرسین کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں مدرسۃ
المدینہ کو خود کفیل بنانے اور شعبہ ٔتعلیم کو مزید بہترکرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں ریجن
ذمّہ دار نے طلبۂ کرام کا درجہ جائزہ بھی لیا۔(رپوٹ،محمد عدنان رضا عطاری، ریجن
ذمہ دارمدرستہ المدینہ للبنین)
24ستمبر2019ء
کو مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میر پور خاص میں مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت میر پور خاص زون کے اسٹاف کا سنّتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین پاکستان اور شعبہ امتحان کے
ذمّہ دار نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور مدارس المدینہ کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر
بنانے اور مدارسُ المدینہ کو خود کفیل بنانے کے متعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 23 ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن
میں حیدر آبا د ریجن کے مدنی عملے کا سنّتوں بھرا اجتما ع
منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین
سمیت شعبہ امتحان کے ذمّہ دار نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور شرکا کو یہ ذہن دیا
کہ مدارسُ المدینہ کو خود کفیل کیا جائے۔ علاوہ ازیں کارکردگی کے اعتبار سے نمایاں اسلامی
بھائیوں تحائف بھی دئیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو گوادر زون کے مدرسۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ حب چوکی میں مدرسین و ناظمین کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں گوادر زون کے مدنی عملے نے
شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ
للبنین سمیت شعبہ امتحان کے ذمّہ دار اور
ریجن ناظم نےسنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کی تعلیمی ا خلاقی تربیت کرتے ہوئے مدراسُ المدینہ کو خودکفیل بنانے کے حوالے
سےاہم امور بات چیت کی ۔
مدرسہ المدینہ پارس برلب دریائے کنہار نزد کاغان ویلی کا ایک خوبصورت منظر
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں
اپنی خدماتِ دینیہ انجام دے رہی ہے۔ شیخِ کامل، سنتوں کے عامل امیر اہلِ سنت
مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شب و روزمحنت اور آپ
کے خلوص کا یہ ثمرہ ہے کہ آج شہر شہر، گاؤں
گاؤں، ملک ملک عاشقانِ رسول کی پیاری
تنظیم دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات و مدارس
المدینہ اور مدنی مراکز دکھائی دیتے ہیں۔ انہی مدارس المدینہ میں آج
آپ کو دکھاتے ہیں ایک ایسے مدرسے کا حسین
منظر جو انتہائی خوبصورت مقام پر واقع ہے۔ یہ مدرسۃ المدینہ کاغان ویلی کے قریب پارس برلب کے
مقام پر بہنے والے دریائے کنہار کے کنارے
موجود ہے جہاں مقامی بچے خوب دل لگی کے
ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔مدرسے کے کنارے واقع دریائے کنہار میں
بہتا پانی اپنی آواز کی خوبصورتی سے منظر کو مزید حسین بنادیتا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تصویر میں نظر آنے والا یہ مدرسۃ المدینہ کشمیر کے علاقے
جبی جاتلاں میں واقع ہے جہاں کئی بچے تعلیمِ قرآن سے روشناس ہورہے ہیں۔مدرسے کے ساتھ
ہی ایک عظیم الشان علمی درسگاہ جامعۃ المدینہ بھی واقع ہے جہاں آکر طلبہ علمِ دین کی تعلیم حاصل کرتے اور اپنے سینے
کو علم کے نور سے منور کرتے ہوئے اپنی
علمی پیاس بجھاتے ہیں۔
مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت مغلپورہ لاہور میں لاہور ریجن کے زون ناظمین کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت لاہور
کے علاقے مغلپورہ میں لاہور ریجن کے زون ناظمین کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے قرآنِ پاک کے فضائل پر سنتون بھرا بیان فرمایا اور
مدارس المدینہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مدارس کو خود کفیل نظام کرنے کے متعلق نکات پیش کئے۔اجلاس میں اجلاس میں
نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ کے علاوہ ریجن
ناظم اور زون ناظمین نے شرکت کی۔ (رپورٹ:قاری
محمد لیاقت عطاری،لاہور)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں پاکستان بھر کے ناظمین، برانچ ناظمین اور
زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نکات دئیے۔بعد ازا ں نگرانِ
مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور نظام کو مضبوط بنانے اور انتظامات کو مزید بہتر
کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت3 ستمبر 2019ء کو برانچ فیضان داتا شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ذمّہ داران کا
اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر کے زون ذمہ داران اور اراکین مجلس نے
شرکت کی ۔ نگران مجلس مدرسۃالمدینہ المدینہ آن لائن نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے
اور برانچز کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے
کے متعلق نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 4 ستمبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر کے
ناظمین،برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران نے
شرکت کی ۔ نگران مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن و جامعۃ المدینہ آن لائن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ آن لائن کے نظام
کومزید مضبوط اور بہتر کرنے اور کاموں کو بروقت کرنے کے حوالےنکات
دئیے۔