18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت یکم
اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دن کا معلم کورس کا آغاز ہوا۔جس میں پاکستان کے مختلف
شہروں سے قاری صاحبان شریک ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کورس کی تکمیل پر کامیاب ہونے والے اسلامی بھائیوں
کے ذریعے کراچی، اندرون سند ھ، بلوچستان، KPK اور کشمیر میں قاعدہ ناظرہ کورس اور مدرس کورس کے
درجات کھولے جائیں گے۔ دورانِ کورس رکن مجلس کورسز ریجن کراچی و اوورسیز کورسز نے
شرکا کی تربیت کی اور نکات دئیے۔(رپورٹ، قاری محمد تسلیم عطاری،کراچی)