دعوتِ اسلامی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی اور اخلاقی کیفیت ممتاز کرنے اور مدرسۃالمدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ناظمین اور ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شعبے میں تقرر ، تدریسی ٹیسٹ اور مدارس المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے اہم نکا ت بیان کئے۔


فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن بنام فیضان جمال مصطفیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمجو کہ دین متین کےلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس وقت اس شعبہ کے تحت 33 مختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہےجس میں بذریعۂ انٹرنیٹ عاشقان رسول کی تربیت کی جارہی ہے۔۔ ان کورسز میں نمازکورس، طہارت کوس، نیومسلم کورس، درس نظامی اور دیگر کورسز شامل ہیں۔ 63 ممالک میں تقریباََ 10000 سے زائد طلبہ اور طالبات دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

اسی طرح راولپنڈی میں مدرستہ المدینہ آن لائن کی نئی عمارت میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دن کے اوقات میں اسلامی بہنوں اور رات کی شفٹ میں اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر مدرستہ المدینہ آئن لائن کی اس نئی عمارت کا مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے وزٹ کیا اور مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت پاکستان بھر کے مدارس المدینہ میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ مرحوم ابو عطّاؔر حاجی عبدالرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر قراٰن خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔اسی سلسلے میں مدرسۃ المدینہ مغلپورہ لاہور میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے طلبۂ کرام میں مرحوم ابو عطّاؔر حاجی عبدالرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کو اجاگر کیا اور ان کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت گڑھی شاہولاہور میں سرپرست ا جتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسین،ناظمین، طلبہ اور سرپرستوں نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس مدرستہ المدینہ للبنین نے ”والدین کے حقوق“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اہم نکات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت بلوچستان گوادر زون خضدار میں مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے مدرسین ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نے طلبۂ کرام کی تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے، بچوں کے اخلاقیات سنوارنے ،بچوں کو نیک بننے کے طریقے پر عمل کروانے اور گھریلو صدقہ بکس کے ذریعے مدرسۃالمدینہ کو خودکفالت کرنے کے متعلق اہداف طے کئے ۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان زون میں مدرستہ المدینہ فیضانِ شاہ جمال رہائشی کے طلبہ کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نےطلبۂ کرام سے قراٰنِ پاک سنااور طلبہ کو مزید تعلیم کو مضبوط کرنے کےحوالے سے نکات دئیے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان زون کے مدر سۃا لمدینہ اشاعت الاسلام میں ریجن کے زون اور کابینہ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے ناظمین کو ہر مدرسۃ المدینہ میں اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا اور بالخصوص مدارسُ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے متعلق نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت لطیف آباد حید رآباد کی جامع مسجد مصطفیٰ میں مدرسۃالمدینہ کی نئی برانچ کے افتتاح ہوا ۔اس موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمّہ داران اور اہل ِ علاقہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کے متعلق ذہن دیا۔ علاوہ ازیں اسی مجلس کے تحت ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی۔ نگران ِمجلس نےذمّہ داران کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جو ملک و بیرون ملک دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔اسی دعوتِ اسلامی کے تحت ”مدرسۃ المدینہ آن لائن“ کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں سے بذریعۂ انٹرنیٹ اُن اسلامی بھائیوں کوجو کسی بھی وجہ سے قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئے اور اس تعلیم سے آراستہ ہونا چاہتے ہیں انہیں دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

نیو خواجہ گارڈن ستیانہ روڈ فیصل آباد پر واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان عطار میں ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 24 گھنٹوں میں 5 مختلف شفٹوں میں اسلامی بھائی کام کررہے ہیں۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کی اس برانچ سے اب تک 7000 سے زائد عاشقانِ رسول دینی تعلیم سے مستفید ہوچکے ہیں، اس برانچ میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کے علاوہ 33 سے زائد مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی اس شاخ میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے۔

جو اسلامی بھائی کسی بھی وجہ سے قراٰنی تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں تو آج ہی دعوتِ اسلامی کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری ویب سائٹ سے معلومات لے کر مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لیں اور دینی تعلیم سے آراستہ ہوجائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کے ارکین شریک ہوئے ۔نگرانِ مجلس نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہدف  طے کئے اور تعلیمی امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت پاکستان بھرکےمدا ر س ا لمدینہ میں محبوبِ عطارحاجی زم زم عطار ی رحمۃ اللہ علیہ کے ا یصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اسی سلسلے میں مدر سۃا لمدینہ مغلپور ہ لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا ۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ ٔ کرام کی مدنی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامیکی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کےہمراہ پنجاب کے شہر لاہور ہجویری کابینہ میں مدرسۃ المدینہ للبین کا مدنی دورہ کیا۔ذمّہ داران نے طلبہ کے درمیان مدنی حلقے لگائےاور نگرانِ مجلس نےطلبہ کی مدنی تربیت کرتے ہوئےدرجات میں جاکر بچوں سے قراٰن پاک سنانیز اچھی کارکردگی والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اسی طرح قاری صاحبان کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس نے مدنی تربیت کرتے ہوئے بچوں کی تعلیمی و اخلاقی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پرقاری صاحبان نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت بھلوال شہر میں 25 اسلامی بھائیوں کے مدنی قاعدے مکمل ہوئے۔اس موقع پرتکمیلِ مدنی قاعدہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تحائف دیئے۔