اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں اپنی خدماتِ دینیہ انجام دے رہی ہے۔ شیخِ کامل، سنتوں کے عامل امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شب و روزمحنت اور آپ کے خلوص کا یہ ثمرہ ہے کہ آج شہر شہر، گاؤں گاؤں، ملک ملک عاشقانِ رسول کی پیاری تنظیم دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات و مدارس المدینہ اور مدنی مراکز دکھائی دیتے ہیں۔ انہی مدارس المدینہ میں آج آپ کو دکھاتے ہیں ایک ایسے مدرسے کا حسین منظر جو انتہائی خوبصورت مقام پر واقع ہے۔ یہ مدرسۃ المدینہ کاغان ویلی کے قریب پارس برلب کے مقام پر بہنے والے دریائے کنہار کے کنارے موجود ہے جہاں مقامی بچے خوب دل لگی کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔مدرسے کے کنارے واقع دریائے کنہار میں بہتا پانی اپنی آواز کی خوبصورتی سے منظر کو مزید حسین بنادیتا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم