مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مشورے

دعوتِ
اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت بلوچستان گوادر زون خضدار میں مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے مدرسین ناظمین کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نے طلبۂ کرام
کی تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے، بچوں کے اخلاقیات سنوارنے ،بچوں کو نیک بننے کے طریقے
پر عمل کروانے اور گھریلو صدقہ بکس کے ذریعے مدرسۃالمدینہ کو خودکفالت
کرنے کے متعلق اہداف طے کئے ۔
اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے
تحت ملتان زون میں مدرستہ المدینہ فیضانِ شاہ جمال رہائشی کے طلبہ کا مدنی حلقہ
ہوا جس میں رکنِ مجلس نےطلبۂ کرام سے قراٰنِ پاک سنااور طلبہ کو مزید تعلیم کو
مضبوط کرنے کےحوالے سے نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت لطیف
آباد حید رآباد کی جامع مسجد مصطفیٰ میں مدرسۃالمدینہ کی نئی برانچ کے افتتاح ہوا
۔اس موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا
جس میں ذمّہ داران اور اہل ِ علاقہ نے
شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے
بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے
کے متعلق ذہن دیا۔ علاوہ ازیں اسی مجلس کے تحت ملتان میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی۔ نگران ِمجلس نےذمّہ داران کو قربانی
کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔
مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلے جاری

دنیا بھر میں
قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
جو ملک و بیرون ملک دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔اسی دعوتِ
اسلامی کے تحت ”مدرسۃ المدینہ آن لائن“ کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں
سے بذریعۂ انٹرنیٹ اُن اسلامی بھائیوں کوجو کسی بھی وجہ سے قراٰنِ پاک کی تعلیم
حاصل کرنے سے محروم رہ گئے اور اس تعلیم سے آراستہ ہونا چاہتے ہیں انہیں دینی تعلیم
دی جاتی ہے۔
نیو خواجہ
گارڈن ستیانہ روڈ فیصل آباد پر واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان عطار میں ملک و
بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 24 گھنٹوں میں 5 مختلف شفٹوں
میں اسلامی بھائی کام کررہے ہیں۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کی اس برانچ سے اب تک 7000
سے زائد عاشقانِ رسول دینی تعلیم سے مستفید ہوچکے ہیں، اس برانچ میں قراٰنِ پاک کی
تعلیم کے علاوہ 33 سے زائد مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ
آن لائن کی اس شاخ میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے۔
جو اسلامی
بھائی کسی بھی وجہ سے قراٰنی تعلیم سے
محروم رہ گئے ہیں تو آج ہی دعوتِ اسلامی کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری
ویب سائٹ سے معلومات لے کر مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لیں اور دینی تعلیم
سے آراستہ ہوجائیں۔
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن سطح کے ارکین شریک ہوئے ۔نگرانِ مجلس نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
آئندہ کے اہدف طے کئے اور تعلیمی امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے۔
یومِ محبوبِ عطارحاجی زم زم عطار ی

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ کے تحت پاکستان بھرکےمدا ر س ا
لمدینہ میں محبوبِ عطارحاجی زم زم عطار ی رحمۃ اللہ علیہ کے ا یصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
اسی سلسلے میں مدر سۃا لمدینہ مغلپور ہ لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا ۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ ٔ کرام کی مدنی تربیت کی۔
مدنی دورہ

دعوتِ اسلامیکی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس
کےہمراہ پنجاب کے شہر لاہور ہجویری کابینہ
میں مدرسۃ المدینہ للبین کا مدنی دورہ کیا۔ذمّہ داران نے طلبہ کے درمیان مدنی حلقے لگائےاور نگرانِ مجلس نےطلبہ کی مدنی
تربیت کرتے ہوئےدرجات میں جاکر بچوں سے قراٰن پاک سنانیز اچھی
کارکردگی والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اسی طرح قاری صاحبان کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس
نے مدنی تربیت کرتے ہوئے بچوں کی تعلیمی و اخلاقی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پرقاری صاحبان نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
تکمیلِ مدنی قاعدہ اجتماع

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت بھلوال شہر میں 25
اسلامی بھائیوں کے مدنی قاعدے مکمل ہوئے۔اس موقع پرتکمیلِ مدنی قاعدہ اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تحائف دیئے۔
مکی ریجن کے مدرسۃ المدینہ کادرجہ جائزہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنین کے تحت مکی ریجن کے مدرسۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں درجہ جائزہ کا سلسلہ ہو ا ۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے کلاسوں میں
جاکر طلبہ سے قراٰنِ پاک سنااور اچھی کارکردگی والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔علاوہ ازیں قاری صاحبان کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے ان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت مدنی کام

کے رہائشی
مدرسہ کا جائزہ ہواجس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی نے طلبہ کی مدنی تربیت
کی اور طلبہ سے قراٰنِ پاک سنا اور اچھی کارکردگی والے طلبہ کو تحائف پیش کئے۔علاوہ
ازیں طلبہ کو منزل مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔
اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت رہائشی مدرستہ
المدینہ گودھرا کراچی میں مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ
المدینہ رہائشی نے ان کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی واخلاقی تربیت کے حوالے
سے مدنی پھول دئیے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ جز ء وقتی کے تحت مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ جز ء وقتی کے تحت سندھ کے شہر عمر کوٹ میں مدرسۃ المدینہ جز ء وقتی کے
مدنی عملے کا مدنی حلقہ ہوا۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ جز ء وقتی نے ان کی کار
کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی
پھول دئیے۔
ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ
آن لائن و جامعۃالمدینہ آن لائن کے تحت ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا ۔ نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن و جامعۃالمدینہ آن لائن نے ان
کی مدنی تربیت کی اور کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں
کو تحائف بھی دئیے جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں
نے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ ایڈمیشنز کروانے کی نیت کی۔
مدارسُ المدینہ پا کستان کا تربیتی اجتماع

ملک بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے
مدارسُ المدینہ کے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ میں 2جولائی2019ء سے جاری تھا ، اجتماعِ پاک کے تیسرے روز بعد نماز ِفجر نگرانِ شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی
پھولوں سے نوازا۔
جبکہ بعد نمازِ ظہر رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان بھر سے آئے مدارس المدینہ
کے مدرسین ، ناظمین اور دیگر مدنی عملے کی تربیت فرمائی۔
علاوہ ازیں بعد نمازِ مغرب عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع ہوا
جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔