دنیا بھر میں قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جو ملک و بیرون ملک دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔اسی دعوتِ اسلامی کے تحت ”مدرسۃ المدینہ آن لائن“ کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں سے بذریعۂ انٹرنیٹ اُن اسلامی بھائیوں کوجو کسی بھی وجہ سے قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئے اور اس تعلیم سے آراستہ ہونا چاہتے ہیں انہیں دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

نیو خواجہ گارڈن ستیانہ روڈ فیصل آباد پر واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان عطار میں ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 24 گھنٹوں میں 5 مختلف شفٹوں میں اسلامی بھائی کام کررہے ہیں۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کی اس برانچ سے اب تک 7000 سے زائد عاشقانِ رسول دینی تعلیم سے مستفید ہوچکے ہیں، اس برانچ میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کے علاوہ 33 سے زائد مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی اس شاخ میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے۔

جو اسلامی بھائی کسی بھی وجہ سے قراٰنی تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں تو آج ہی دعوتِ اسلامی کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری ویب سائٹ سے معلومات لے کر مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لیں اور دینی تعلیم سے آراستہ ہوجائیں۔