فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن بنام فیضان جمال مصطفیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمجو کہ دین متین کےلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس وقت اس شعبہ کے تحت 33 مختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہےجس میں بذریعۂ انٹرنیٹ عاشقان رسول کی تربیت کی جارہی ہے۔۔ ان کورسز میں نمازکورس، طہارت کوس، نیومسلم کورس، درس نظامی اور دیگر کورسز شامل ہیں۔ 63 ممالک میں تقریباََ 10000 سے زائد طلبہ اور طالبات دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

اسی طرح راولپنڈی میں مدرستہ المدینہ آن لائن کی نئی عمارت میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دن کے اوقات میں اسلامی بہنوں اور رات کی شفٹ میں اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر مدرستہ المدینہ آئن لائن کی اس نئی عمارت کا مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے وزٹ کیا اور مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔