دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت مکی ریجن کے مدرسۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں درجہ جائزہ کا سلسلہ ہو ا ۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے کلاسوں میں جاکر طلبہ سے قراٰنِ پاک سنااور اچھی کارکردگی والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔علاوہ ازیں قاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔