دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت بلوچستان گوادر زون خضدار میں مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے مدرسین ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نے طلبۂ کرام کی تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے، بچوں کے اخلاقیات سنوارنے ،بچوں کو نیک بننے کے طریقے پر عمل کروانے اور گھریلو صدقہ بکس کے ذریعے مدرسۃالمدینہ کو خودکفالت کرنے کے متعلق اہداف طے کئے ۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان زون میں مدرستہ المدینہ فیضانِ شاہ جمال رہائشی کے طلبہ کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نےطلبۂ کرام سے قراٰنِ پاک سنااور طلبہ کو مزید تعلیم کو مضبوط کرنے کےحوالے سے نکات دئیے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان زون کے مدر سۃا لمدینہ اشاعت الاسلام میں ریجن کے زون اور کابینہ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے ناظمین کو ہر مدرسۃ المدینہ میں اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا اور بالخصوص مدارسُ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے متعلق نکات پیش کئے۔