اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے اور شعبہ جات کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک سنّتوں بھرا اجتماع مدارس المدینہ پاکستان کےمدنی عملے کا 2، 3، 4 جولائی 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہورہا ہے جس میں پاکستان بھر سے تقریباً پانچ ہزار سے زائد مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین و دیگر مدنی عملہ شریک ہوگا۔ مجلسِ مدرسۃ المدینہ کے پاکستان سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین و دیگر مدنی عملے کے اسلامی بھائی اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کررہے ہیں، اجتماعِ پاک میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اراکینِ شوریٰ اور نگرانِ شوریٰ تربیت فرمائیں گے جبکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے میں بھی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔