21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کی جانب سے اسلام گڑھ کشمیر میں تقسیم اسناد
اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے*ماہِ رمضان نیک
اعمال کے مطابق گزارئیے* کے موضوع پر بیان کیا
اور بیان کے اختتام پر 30 بچوں جنہوں نے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی دستا بندی کی اور اسناد بھی پیش کیں۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)