18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بوائز (فیصل آباد ڈویژن) کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
ڈویژن ذمہ دار، ناظمین، مدرسین اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں کی
کارکردگی (جنوری تا مئی 2024ء) کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر حاضرین میں
تحائف تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ شعبے سے متعلق کلام کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔