حفظ قرآن کرنے والے بچوں کے لئے فیضان
مدینہ فیصل آباد میں تقریب اسناد
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے
تحت حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے لئے 10
فروری 2024ء کوتقریب اسناد منعقد ہوئی ۔
اس
تقریب میں مدرسۃالمدینہ زینب مسجد فیصل آباد اور مدرسۃالمدینہ بوائز فیضان مدینہ فیصل
آباد کے طلبہ کرام و اساتذہ اور
سرپرست اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
جس میں سرپرست اسلامی بھائیوں ، طلبہ کرام
اور عاشقان رسول کو قرآن پاک کو بار بار
پڑھنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور وہ طلبہ کرام جن کی آمین تھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجایا۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)