10 نومبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کی حاضری ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی پیش کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبۂ کرام کے سرپرستوں اور شخصیات سے ملاقات کر کے انہیں ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)