صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں حوالے سے فالواپ لیا اور مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے جمع ہونے والی کھالوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں نمایاں کارکردگی والے ناظمین کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)