20 جون 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب مدرسۃالمدینہ بوائز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت ملک بھر کے ناظمین بذریعہ آڈیو اور ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”صفائی پیارے آقا ﷺ کی سنت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ناظمین و ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدارس المدینہ بوائز میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے اور سنت کے مطابق سفید کپڑے پہننے نیز خوشبو کے استعمال کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے مختلف مدارس المدینہ کی سابقہ کار کردگی نگرانِ پاکستان کی بارگاہ میں پیش کی۔بعدازاں نگران ِپاکستان مشاورت نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)