صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد ہوا جس میں حُفاظِ کرام اور ناظرہ خواں سمیت اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ مکمل کرنے والے اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)