دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لاہور کے ناظمین اور مدرسین کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اجتماع کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں 1 ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)