8 رمضان المبارک, 1446 ہجری
ضلع نارووال کے شہر قلعہ احمدآباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت ”شخصیات
و سرپرست اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر
عبدالخالق چوہدری اور صدر پریس کلب (رجسٹرڈ)قلعہ احمد آباد سمیت دیگر صحافی حضرات نے شرکت
کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔