قرآنِ کریم پڑھنا اور پڑھانا  دینِ اسلام کے اُن اہم امور میں سے ہے جن کی فضیلت کے بارے میں مختلف قرآنی آیات و روایات وارد ہوئی ہیں نیز قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنا ، اس کو دیکھنا، اس کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا بھی عبادت ہے ۔

الحمد للہ دعوتِ اسلامی تعلیمِ قرآن عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت 2 اپریل 2026ء بروز جمعرات ایکسپو سینٹر لاہور (EXPO CENTRE LAHORE) میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز سے ناظرہ و حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میںDegree Awarding Ceremony کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق یہ Ceremony تلاوتِ قرآن، نعت شریف اور دیگر مختلف سیشنز پر مشتمل تھی جن میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ نے بھی حصہ لیا جبکہ خصوصی طور پر استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدظلہ العالی نے بیان کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اور مبلغین نے تعلیمِ قرآن کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں حاضرین کو بتاتے ہوئے اُن کی رہنمائی کی۔

اس موقع پر شخصیات، سرپرست حضرات، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔

بعدازاں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدظلہ العالی ،رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ بوائز سے ناظرہ و حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسناد دی گئیں۔