24 جنوری 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد کےتمام ناظمین و مدرسین کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کی ہر برانچ میں مدرسۃالمدینہ بالغات شروع کروانا، 15 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کو ذیلی نگران /وارڈ نگران بنانا اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنا شامل تھا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے رمضان عطیات کے حوالےسے شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازکی اور کہا کہ آئندہ سال کے لئے اپنے مدرسۃالمدینہ بوائز کو خود کفیل بنانا ہے۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)