20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء بروز پیر لاہور کے علاقے والٹن میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بچوں کی
تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو
دینِ اسلام کی تعلیما ت کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے نیز دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے لئے
ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیاجس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون
کے لئے رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)