21 رجب المرجب, 1446 ہجری
سنیاہ کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ
المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور
مدرسۃ المدینہ بوائز میں پڑھنے والے بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے ”ذکرِ اہلبیت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اپنے بچوں کو مدرسۃ
المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانےکے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی اور بتایا
کہ رواں سال مدرسۃ المدینہ بوائز کے 40
بچوں نے ناظرہ جبکہ 3 بچوں نے حفظِ قراٰن کرنے کی سعادت حاصل کی جس پر انہیں تحائف
دیئے گئے۔آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)