دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت 18 اکتوبر2019ء کو  رائس ولی داد گوٹھ سپر ہائی وے سندھ کی ایک مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے بارے میں آگاہ کیا نیز شرکا کو بزرگوں کی سیرت پر عمل کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد خالد عطاری،نگرانِ کابینہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  اطراف گاؤں کے تحت 8 اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اطراف کابینہ ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور کھیتوں کے عشر کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


 دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں علاقہ،ڈویژن اور کابینہ ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں اطراف ریجن ذمہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے علاقوں میں تقرر مکمل کرکے مدنی کاموں کومضبوط کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ، محمدشفقت رضاعطاری، ریجن ذمہ داراطراف گاؤں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں  کے تحت ضلع ناروال کے گاؤں میں ایک ایم پی اے کے ڈیرے پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ایم پی اے چوہدری بلال اکبر کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے فیصلے میں انصاف کرنے کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کےتحت ٹنڈوجام کے ایک گاؤں میں مدنی حلقہ ہوا جس میں  ذمّہ داران اور کسان حضرات نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور فرض علوم، نماز کورس سمیت دیگر کورسز میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔