27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت30اکتوبر2019ء کو
پسرور کے اطراف ڈویژن عیسیٰ ڈوگراں میں میلاد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان
اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے ”کمالات مصطفیٰ“
پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکائے اجتماع
کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی ترغیب دلائی نیز شرکا کو مدارس المدینہ و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات
کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ، امجد رضا عطاری، نگران پسرور کابینہ)