18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اطراف کابینہ کے زیر اہتمام 21
فروری 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن، زون سکھر، میاں جو گوٹھ کابینہ، گڑھی یاسین
اطراف گوٹھ قائم خان میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 100 عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
نگران سکھر زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے رجب
المرجب کے روزوں کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک
اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع میں 26 فروری سے ایک ماہ مدنی قافلے میں
سفر کرنے اور 7 دن کےفیضان نماز کورس کی
ترغیب بھی دلائی گئی۔9اسلامی بھائیوں نے رات اعتکاف کرنےجبکہ دیگر عاشقان رسول نے نماز
تہجد ادا کرنے اور روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹر: اختیار احمد عطاری، ذمہ داراطراف میاں جو گوٹھ
کابینہ)