22 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ اطراف علاقے
بلوچستان کے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Sat, 4 Feb , 2023
1 year ago
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
اطراف علاقے بلوچستان کے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔بعدازاں شرکائے حلقہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)