22 اکتوبر 2023ء بروز اتوار شعبہ اطراف کے علاقے سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری بھی شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دیگر شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی کہ شعبہ جات کے ذریعے شعبہ اطراف کے علاقے کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے ۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے حکمت بھرے انداز میں جوابات دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔

واضح رہے! اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، شعبہ رابطہ برائے تاجران ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، شعبہ خدام المساجد ولمدارس المدینہ ، شعبہ تعلیم اورشعبہ ایف جی آر ایف کے نگران نیز دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)