فیصل آباد، پنجاب:

شعبہ اطراف کے علاقے (دعوتِ اسلامی) کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے 3 دن کا سنتوں بھرا اجتماع فیضان مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا جوکہ مختلف نشستوں اور اہم نکات پر مشتمل تھا۔اس اجتماعِ پاک میں مختلف شعبے کے نگران اور ذمہ داران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی بغداد عطاری، نگرانِ بلوچستان مشاورت لیاقت عطاری، نگران KPK مشاورت عارف جنیدی عطاری، نگرانِ شعبہ اطراف کے علاقے حاجی ارسلان عطاری اور بلوچستان و KPK کے صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر شعبہ جات (قافلہ، اصلاح اعمال، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ) کے نگران موجود تھے۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تنظیمی و اخلاقی موضوعات پر اہم بیانات کئے جن میں تقرری کا جائزہ، تقرری کی تکمیل، اجارہ کے مسائل، مال وقف کی احتیاطی تدابیر اور 12 دینی کاموں کی تربیت شامل تھی جبکہ شرکا کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے گئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ اطراف کے علاقے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے متعلق رہنمائی کی نیز اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف سے نوازا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)