دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 12دسمبر 2020ء کو فیصل آباد میں قائم جھنگ ہلال احمر ہسپتال  میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون، رکن کابینہ، حکیم اظہر بلوچ(صدر نیچرل ایسوسی ایشن) اور حکیم ظفر نول (جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن)نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے انہیں شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور جھنگ میں اطباء کا اجتماع کروانے کا فائنل کرتے ہوئے دیگر پروفیسرز سے ملاقات کی۔


13 دسمبر 2020ء کو طیبہ کالج فیصل آباد میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جہاں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران فرید یونس اور حکیم حافظ محمد یونس (صدر پاکستان طبی کانفرنس پنجاب) سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس نے انہیں کالج میں ہر ماہ اجتماع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 12دسمبر 2020ء کو فیصل آباد میں قائم الصحت طیبہ کالج میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون، رکن کابینہ، پرنسپل حکیم شاہد اور پروفیسرز صاحبان نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے نیکی کی دعوت دی اور کالج میں ہر ماہ اجتماع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے لاہور ریجن ننکانہ میں قائم فیضان مدینہ کاوزٹ کیا جہاں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

نگران مجلس پاکستان حکیم محمد حسان عطاری نے ننکانہ میں رکن کابینہ حکیم رضوان عطاری کے گھر محفل میلاد میں صحابہ کرام کے عشق رسول کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکن زون اور رکن کابینہ سمیت اطباء نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو جھوٹ، غیبت اور حسد سے بچنے کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں ملتان فیضان مدینہ میں حکیم محمد بوٹا صاحب کی تشریف آوری ہوئی ذمہ داران دعوت اسلامی نے ملتان فیضان مدینہ میں قائم جامعہ اور مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے ملتان میں حکیم خالد محمود دنیاپوری کے مطب کا وزٹ کیا اور مدنی حلقہ لگایا جس میں رکن زون و رکن کابینہ نے بھی شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس پاکستان نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئےجھوٹ کے موضوع پر درس دیا اور حکیم خالد محمود دنیاپوری کو فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں اراکین زون نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے شرکا کو شعبہ کے کام کو بڑھانے اور اراکین کابینہ کا تقرر مکمل کرنے کے متعلق مختلف نکات دیتے ہوئے اطباء کے اجتماعات کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے ملتان میں قائم ابن سینا طبیہ کالج اور اسلامیہ طبیہ کالج کا وزٹ کیا جہاں مدنی حلقہ لگایا جس میں رکن زون اور رکن کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس پاکستان نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے پرنسپل صاحبان اور پروفیسرز سے ملاقات کی۔