شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے فیصل آبا دمیں مختلف گورنمنٹ کالجز و یونیورسٹیز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپلز، پروفیسرز اور شہرکے مختلف اطباسمیت چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن ڈاکٹر اکرم سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 21 مارچ 2022ء کو ہونے والے طبیب اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم  کے ذمہ داران نے حکیم بغداد اور حکیم جعفر سے ناظم آباد کراچی سٹی میں ان کے مطب میں ملاقات کی۔

ذمہ دار نے شعبہ کا تعار ف کرایا اور شعبے کے حوالے سے مشاورت کی جس میں حکماء اور اطباء سے ملاقات اور رابطہ کے حوالے سے مدنی پھول طے ہوئے اور حکیم جعفر کے مطب میں مدنی حلقہ بھی لگایا گیا ۔

اس موقع پر نگران شعبہ حاجی عبید عطاری کے ساتھ شعبہ ذمہ دار حکیم غزالی عطاری بھی شریک تھے۔


گزشتہ دنوں منظور کالونی کراچی میں  شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حکیم فیض سلطان کے مطب پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں لیکچرار قاسمی طبّی کالج حکیم سرور، شعبے کے اراکین اور علاقائی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ ذمہ دارحاجی عبید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 فروری 2022ء بروزپیر  علاقہ جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور میں قائم المدینہ مسجد میں رجب المرجب کے سلسلے میں تہجد و سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم ذمہ داران اور اہلِ علاقہ سمیت کم و بیش 42 عاشقانِ رسول نے شرکت کرتے ہوئے رات مسجد میں اعتکاف کیا۔

دورانِ اجتماع مختلف دینی کاموں کا سلسلہ رہا جبکہ نمازِفجرکے بعد سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں علاقائی نگران قاری محمد ظفر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: حکیم عبد الوحید عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 فروری 2022 ء کو قصور لاہور  میں نگران شعبہ حکیم حسان عطاری اور پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نے ملکر شہر کے مختلف اطباء سے ملاقاتیں کیں جس میں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا، اطباء کو جامعۃ المدینہ میں فری طبی کیمپ لگانے اور فیضان مدینہ جوہر ٹاون وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔


8 فروری 2022 ء کو ضلع بھکر کے شہر جنڈانوالہ ضلعی  ذمہ دار کے گھراجتماع خواجہ غریب نواز کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے اطباء و دواساز ادارے کے ملازمین اور شخصیات نے شرکت کی ،اس اجتماع پاک میں شعبہ نگران حکیم حسان عطاری نے ” چھٹی شریف غریب نواز اور رجب کے فضائل “پر بیان کیا۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی اور اس کے شعبے جات کا تعارف پیش کیا ، اجتماع پاک کا اختتام دعا اور صلوٰۃو سلام پر ہوا۔(رپورٹ: حکیم محمد نعیم عطاری )


10 فروری 2022 ء کو ضلع میانوالی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات حکیم مجید الرحمن نیازی  اورشہر کے مختلف اطباء سے نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم نے ملاقات کی جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے FGRF اور دعوت اسلامی کےدیگرشعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں شہر کےمختلف اطباء کے درمیان مدنی حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: حکیم محمد نعیم عطاری)


گزشتہ دنوں قصور میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کےنگران حکیم حسان عطاری نے پنجاب کے صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں شہر کے مختلف اطبا سمیت ضلعی صدرسے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اطبا کو جامعۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ لگانے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور کا وزٹ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ:حکیم محمد نعیم عطاری صوبائی ذمہ دار پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر  ننکانہ میں ڈویژن ذمہ دار حکیم رضوان عطاری کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈویژن، صوبائی اورڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شہر کے مختلف اطبا نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے’’ شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو فرض علوم سیکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے کورسز میں حصہ لینا کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اطبا کو رجب المرجب میں روزے رکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوحید عطاری کارکردگی ذمہ دار پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور صوبائی زمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس دوران مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے پاکستان کے 12 بڑے شہروں میٹرو پولیٹن سینٹر فیضان مدینہ میں طبی ڈسپنسری قائم کرنے کے حوالے سے ہر جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ میں فری طبی کیمپس لگانے پر کلام کیا۔اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ کشمیر کالونی میں محفلِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس محفلِ ذکرونعت میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار حکیم محمد حسان عطاری نے ’’معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےسرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بتایا نیزآقا کریم ﷺ کی سیرت کو اپنانے کا ذہن بھی دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےحکیم کےتحت 8دسمبر2021ءبروزبدھ پاکستان مشاورت اور ریجن ذمہ دارنےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ ہمدردیونیورسٹی کادورہ کیاجہاں انہوں نے نیشنل کونسل ممبر  سےملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نے نیشنل کونسل طیب کے ممبر سے میٹنگ کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔

مزید حکیم سراج چانڈو اوررکن ایسٹ زون حکیم ندیم عطاری کےمطب پراُن سے ملاقات کاسلسلہ رہا،اس دوران نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری اور ریجن و شعبہ کارکردگی ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد اشیتاق عطاری زون ذمہ دار سینٹر ساؤتھ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)