دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےحکیم کےتحت
8دسمبر2021ءبروزبدھ پاکستان مشاورت اور ریجن ذمہ دارنےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں
کےہمراہ ہمدردیونیورسٹی کادورہ کیاجہاں انہوں نے نیشنل کونسل ممبر سےملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران نے نیشنل کونسل طیب کے
ممبر سے میٹنگ کی جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔
پچھلےدنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم
کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں
الصحت یونانی طبیہ کالج کادورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور پروفیسر زسے ملاقاتیں
کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
بعد ازاں لاہورریجن ذمہ دار محمد رضوان عطاری اورفیصل آبادزون ذمہ دار مبین عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےحوالےسےآگاہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کےتحت
16اکتوبر2021ءبروز ہفتہ نیشنل کونسل فار طب کے تمام ممبران اور صدر حکیم محمد احمد
سلیمی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیا۔
اسلامی بھائیوں نے ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مذاکرے
میں شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت کے خوشگوار مدنی پھولوں سےاستفادہ حاصل کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران
نے 12 ہزار یونٹ جمع کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برئے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائےحکیم کے ذمہ داران نےمختلف کالجز (پاکستان طبیہ کالج ، رازی طبیہ کالج گوجرہ اور نور پوری طبیہ کالج گوجرہ )کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل و پروفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران رکن زون حکیم مبین عطاری نے انہیں
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی
کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید اِن تینوں کالجز میں دینی حلقے کا اہتمام
کیا گیاجس میں پاکستان طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم حافظ فرید یونس و پروفیسرز، رازی طبیہ کالج گوجرہ کے
پرنسپل حکیم جاوید بیگ اور نور پوری طبیہ کالج گوجرہ کے پرنسپل وصدرِ پاکستان طبی
کانفرنس پنجاب حکیم اختیار شریک تھے۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائےحکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں ذمہ داران دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے حکیم نے کراچی کے قاسمیہ
طبیہ کالج میں دینی حلقہ لگایا
نیز اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ذمہ
داران نے انہیں شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ
کیا ساتھ ہی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حکیم حسان عطاری اور حکیم فصیل عطاری کی مختلف کالج میں
اطبائے کرام سے ملاقاتیں
7اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے حکیم کے نگران حکیم حسان عطاری اور ملتان ریجن ذمہ دار حکیم فصیل عطاری نے
ملتان میں اسلامیہ طبیہ کالج اور ابن سینا طبیہ کالج دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف
حکیموں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
بعد
ازاں حکیم حسان عطاری اور ملتان ریجن ذمہ دار حکیم فصیل عطاری نے مدنی مرکز فیضان
مدینہ ملتان میں قائم ریجن آفس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے
ملاقات کی۔ حکیم حسان عطاری اور ریجن آفس میں موجود ذمہ داران کے درمیان شعبے کی
کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ دار پاکستان)
حکیم حسان عطاری اور حکیم فصیل عطاری کی مختلف زون میں
اطبائے کرام سے ملاقاتیں
6اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری اور ملتان ریجن ذمہ دار حکیم ٖفصیل
عطاری نے لودھراں زون، شجاع آباد زون اور بہاولپور زون میں اطبائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔
نگران
شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
پیش کیا اور مدنی قافلے کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
محمد عظیم عطاری، شعبہ کارکردگی
ذمہ دار پاکستان)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نےسیالکوٹ زون کے
ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاؤ الدین میں اطبائے کرام سے ملاقاتیں کی اور مدنی حلقے
لگائے۔
حکیم
حسان عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اطباء
کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
عظیم عطاری، کارکردگی ذمہ دار پاکستان شعبہ رابطہ برائے حکیم )
شعبہ
رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں
دینی حلقہ ہوا جس میں ضلعی صدر جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اطبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ (رپورٹ:
حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)
شعبہ
رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے اوکاڑہ میں اطباء
کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں نیکی کی دعوت
پیش کی۔
بعد
ازاں نگران شعبہ محمد حکیم حسان عطاری نے غوثیہ طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم سید مراد
سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور غوثیہ طبیہ کالج کا وزٹ کیا۔
(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)
شعبہ رابطہ
برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم” محمد حسان عطاری “ نے حیدرآباد فیضان مدینہ میں
ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف
اہداف پر کلام کیا۔ بعد ازاں دورہ حدیث شریف
میں طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔
تھر زون میں
عمر کوٹ کابینہ کے جامعہ میں نگران صاحب سے
ملاقات کی۔ کنری کابینہ میں نگران زون سے
فون پر مشاورت کی ۔
شعبہ رابطہ
برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاڑکانہ فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار زون میں
شعبہ
ذمہ دار حکیم محمد حسان عطاری نےنگران کابینہ اور نگران زون سے ملاقات و
مشاورت کی سکھر زون میں نگران زون سے نگران
مجلس نے رکن زون کے تقرر کے لئے کال پر مشاورت کی اور اطباء کرام سے ملاقاتیں کیں۔ کشمور زون ڈھیرکی کابینہ میں اطباء کرام کے درمیان
مدنی حلقہ لگایا۔