7اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم حسان عطاری اور ملتان ریجن ذمہ دار حکیم فصیل عطاری نے ملتان میں اسلامیہ طبیہ کالج اور ابن سینا طبیہ کالج دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حکیموں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

بعد ازاں حکیم حسان عطاری اور ملتان ریجن ذمہ دار حکیم فصیل عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم ریجن آفس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے ملاقات کی۔ حکیم حسان عطاری اور ریجن آفس میں موجود ذمہ داران کے درمیان شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری، شعبہ کارکردگی ذمہ دار پاکستان)