دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

اس دورانِ ذمہ داران نے اطبا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صوبائی ذمہ دار حکیم نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے ممبر قومی طبی کونسل حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی کی والدہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 9 جون 2022ء بروز جمعرات ممبر قومی طبی کونسل حکیم منور شیخ کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران نگران شعبہ حكيم حسان عطاری نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نائب صدر سندھ حکیم پروفیسر صغیر، حکیم عبد الرحمن اور سابقہ ممبر قومی طبی کونسل حکیم فرید فیضی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جون 2022ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران محمد حسان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں ذمہ داران نے ایک طبی کالج کے پرنسپل سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں نے فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا نیز شعبے کو خود کفیل کرنے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارکردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصلِ آباد میں مختلف حکیم صاحبان طبی کیمپ لگائیں گے جس میں طلبۂ کرام کو فری دوائی بھی دی جائے گی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاور ت نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام فری طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں شہر کے سینئر حکما حکیم رفیق چشتی، حکیم یاسین مغل، حکیم عظیم، حکیم غفار قادری اورحکیم محسن ضیاء  سمیت دیگر معروف اطبا نے شرکت کی۔

اس موقع پر کثیر عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی طرف سے فری چیک اپ اور دوائیاں دی گئیں۔بعدازاں وہاں موجود حکما سمیت عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے الصحت طبیہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ممبر قومی طبی کونسل حکیم شاہد ناز اور استاد جمیل سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار حکیم محمد نعیم عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور جون 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 8 دن کے مدنی قافلے (جو کہ گلگت بلتستان جائے گا)میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 مئی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃا لمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام  کے لئے فری طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

اس دورانِ وہاں موجود حکما نےطلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کا چیک اپ کیا نیز دوائی بھی دی گئی۔بعدازاں حکما اور ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز سمیت ڈویژن ذمہ داران کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 اپریل 2022 ء کو فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائےحکیم کے تحت افطار اجتماع ہوا جس میں شہر کے  حکما اور ایک ماہ کے اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ نگران حکیم محمد حسان عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور رقت انگیز دعاکرائی۔ اس کے علاوہ حکما نے افطاری کے بعد شعبہ نگران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں شعبے کی کارکردگی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ: حکیم محمد عظیم شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف اطبا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ کابینہ محمد دانیال عطاری اور نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز اطبا کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعدازاں اطبا نے اپنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ طبیہ کالج کے سینئر پروفیسر ز سمیت کم و بیش 26 اطبا نے شرکت کی۔

اس دوران فیضانِ مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور طلبۂ کرام کا چیک اپ کروایا گیا نیز انہیں ادویات بھی دی گئیں۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 مارچ 2022ء بروز اتوار نیو کراچی میں قائم حکیم جعفر کے مطب پر شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں حکیم غزالی، حکیم بغداد اور حکیم منظور سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی عبیدالرحمٰن عطاری نےوہاں موجود حکما کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مریضوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شعبہ ذمہ داران وقاص رضا عطاری اور محمد آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الرشید عطاری یونیورسٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی کے زیرِ صدارت بزم قرشی پاکستان  کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کم و بیش 300 حکیموں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود حکیموں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہارکیا۔(رپورٹ:عظیم عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)