دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں قرشی انڈسٹری کے منیجر و قومی طبی کونسل کے صدر پروفیسر احمد سلیمی اور انجمن حمایت اسلام طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر جواد عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے پروفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے طبیہ کالجز سمیت دو مختلف اداروں میں دعوتِ اسلامی کے تحت کورسز کروانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)