21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کےتحت
حیدرآباد میں دینی کاموں کا سلسلہ
Sat, 11 Jun , 2022
2 years ago
شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام 9 جون 2022ء بروز جمعرات ممبر قومی طبی کونسل حکیم منور شیخ کے مطب پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس دوران نگران شعبہ حكيم حسان عطاری نے’’نماز‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نائب صدر سندھ حکیم پروفیسر صغیر،
حکیم عبد الرحمن اور سابقہ ممبر قومی طبی کونسل حکیم فرید فیضی کی مدنی مرکز فیضان
مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا
وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی
صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)