پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر سرگودھا میں واقع آستانہ فضل القادر طبیہ کالج کا وزٹ کیا اور وہاں موجود اطبا حضرات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اطبا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارےمیں بتایا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شہر کے مختلف اطبا حضرات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اطبا نے اچھی اچھی نیتیں کیں اس موقع پر صوبائی، ڈویژن اور سٹی ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)