لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران نے سبی بلوچستان  کے اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممبرانِ قومی طبی کونسل، پرنسپل اور پروفیسرز سمیت مختلف اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبے بالخصوص شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد، بلوچستان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالےسےمشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور حکیم بلال عطاری کو ڈویژن نصیر آباد کا ذمہ دار مقرر کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی ڈسٹرکٹ لودھراں، ملتان کی تحصیل دنیا پور کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دنیا پور تحصیل کے مشہور حکیم پروفیسر عارف کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کروایا۔

آخر میں پروفیسر عارف نے شعبے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےذمہ داران کو ماہِ جولائی میں اپنے لاہور کےتعلیمی ادارے میں ہونے واجتماعِ ذکر ونعت میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان شہر کے شاہ رکنِ عالم ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم خالد محمود صاحب سے اُن کے مطب پر اور پروفیسر حکیم رانا عبد الستار سےملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکما سے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو کرواتے ہوئے بالخصوص ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا اجمالی تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی پچھلے دو ماہ سے شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کی جانب سے نگران مجلس حکیم حسان عطاری نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر ممبر قومی طبی کونسل ذوالفقار زاہد سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں اجتماع کے انعقاد اور دعوتِ اسلامی کے مدارس و جامعۃ ُالمدینہ میں فری طبی کیمپ لگانے پر گفتگو ہوئی۔ اس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران مجلس حکیم حسان عطاری نے  دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بہاولپور میں پروفیسر حکیم عبدالرحیم ہاشمی اور حکیم جلیل کریم کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے حکیم صاحب کو دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف پیش کیا مزید باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو رہی جس پر حکیم صاحبان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کوخوب سراہا۔

٭دوسری جانب گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں اساتذہ اور طبی ہسپتال کے عملے کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد بھی ہوا جہاں حکیم نعیم رانا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ فیضانِ مدینہ میں ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران حاجی محمد دانیال عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا۔

اس اجتماع میں 275 معتکفین سمیت گوجرانوالہ کے 80 سے زیادہ اطبائےکرام نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اس اجتماع میں حکیم سرفراز بھٹی، پروفیسر حکیم رفیق چشتی، پروفیسر حکیم عظیم عظمی، پروفیسر حکیم یاسین مغل، پروفیسر حکیم غفار قادری صاحب، پروفیسر حکیم قاسم، پروفیسر حکیم عرفان جانی، پروفیسر حکیم طاہر کے ہمراہ 40 کے قریب اطبا نے شرکت کی۔

پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم محسن ضیاء صاحب کے ساتھ پروفیسر ریاض شاہد ، پروفیسر حکیم طاہر ندیم بھلر ، پرنسپل سلطان طبیہ کالج حکیم مشتاق اور حکیم عرفان قاضی کے ساتھ 7 اطبائے کرام نے شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ماہِ رمضان المبارک کی پاکیزہ گھڑیوں  میں لاڑکانہ فیضان مدینہ میں ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان طبی کانفرنس کے حکیم ارشد سمیت 30 اطبائے کرام نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں ہربل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی ،روحانی اور فلاحی کاموں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں نیز انھیں بھی ان نیک کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اطبائے کرام نے دینی کاموں کو کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی سندھ میں نیشنل کونسل فارطب کے ممبر و سینئر نائب صدر حکیم سراج چانڈیو سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد  ایاز عطاری کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے حکیم سراج چانڈیو سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن محمد عقیل عطاری سمیت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے اہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔( رپورٹ:مولانا محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سندھ میر پور خاص فیضانِ مدینہ میں ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معروف اطبا نے شرکت کی ۔

نگرانِ مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں وضو، غسل اور نماز کے بارے میں کتاب نماز کے احکام سے شرعی مسائل بتائیں او ر شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

بعدازاں ڈویژن نگران محمد زین عطاری نے ڈویژن میر پور خاص میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی اور حکیموں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انھیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)