بہاولپور
:پروفیسر حکیم عبدالرحیم ہاشمی اور حکیم
جلیل کریم کے ساتھ ملاقاتیں
پچھلے
دنوں ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران مجلس حکیم حسان عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بہاولپور میں پروفیسر حکیم عبدالرحیم ہاشمی اور حکیم جلیل کریم کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے حکیم صاحب کو دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف پیش کیا مزید باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو رہی جس پر
حکیم صاحبان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
خدماتِ دعوت اسلامی کوخوب سراہا۔
٭دوسری جانب گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں اساتذہ اور طبی ہسپتال کے عملے کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے
کا انعقاد بھی ہوا جہاں حکیم نعیم رانا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)