20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃ
الاولیاء ملتان شریف میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی پچھلے دو ماہ سے شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی اچھی کارکردگی کو
سراہتے ہوئے انھیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:حکیم
نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)