27 جنوری2023ء بروز جمعۃ المبارک منڈی بہاؤ الدین میں حکیم میاں عبیدُاللہ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر طبّی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اطبائے کرام نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا ۔ بعدازاں شعبہ رابطہ برائے حکیم ذمہ دار محمد حسان عطاری نے’’اچھے طبیب کی خصوصیات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سچ بولنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاوالدین میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اے آر میموریل طبیہ کالج (A R Memorial Tibbia College) شاہدرہ لاہور میں ایڈمنسٹریٹر حکیم سعد عابد میر صاحب کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب ، سابقہ ممبران نیشنل کونسل فار طب، پرنسپلز، پروفیسرز اور اطبائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ”زندگی اور موت کا فلسفہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب سمیت ہربل ڈیپارٹمنٹ کی دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی جبکہ حکیم سعد عابد میر صاحب کی والدہ کے لئےدعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رابطہ برائے حکیم پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اے آر میموریل طبیہ کالج کادورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر پرنسپل پروفیسر سعد عابد میر اور وائس پرنسپل پروفیسر حکیم محمد شفیق سے ملاقات کی اور اُن کے ہمراہ اجتماع منعقد ہونے والی جگہ کا وزٹ کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پروفیسر سعد عابد میر سے اجتماع کے شیڈول و انتظامات کے متعلق چند اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔بعدازاں پروفیسر حماد میر سمیت دیگر ٹیچرز کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 دسمبر 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حکیم رفیق چشتی صاحب، حکیم عظیم عظمی صاحب، حکیم یاسین مغل صاحب، حکیم داؤد صاحب اور حکیم محسن ضیا صاحب  سمیت دیگر اطبائے کرام شریک ہوئے۔

اس موقع پر حکیم صاحبان نے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں نیز وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت AR طیبہ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں حکیم آصف چشتی ، حکیم شفیق قادری ، حکیم نعیم عطاری اور دیگر پروفیسرز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں 18 دسمبر 2022ء کو شعبے کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم ولی سیفی سے اُن کے مطب میں ملاقات کی اور شیخوپورہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے پر مشاورت کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر مریدکے میں حکیم مشتاق قادری سے ملاقات کی اور اُن کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مریدکے میں فری طبی کیمپ لگانے پر گفتگو کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ننکانہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عملے کے اسلامی بھائیوں کے لئے فری طبی کیمپ لگایا گیا ۔

اس موقع پر حاضرین کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات فراہم کی گئیں نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے وہاں موجود طلبۂ کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےجن میں شعبے کے تحت ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، حیدر آباد، لاڑکانہ اور کراچی میں سیمینار (سنتوں بھرے اجتماعات) کرنا شامل تھا۔

واضح رہے کہ پہلا سیمینار پاکستان کے شہر لاہور میں 18 دسمبر 2022ء کو منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب لاہور میں صدر وفاق اطباء پاکستان پروفیسر حکیم رانا تحسین سے ان کے دواخانہ پر ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے حکیم صاحب کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف پیش کیا اور انہیں پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں وزٹ کی دعوت پیش کی نیز ان کے دواخانہ پر سیکھنے سکھانے کے حلقہ لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ حکیم صاحب نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ پنجاب کے  ذمہ داران نے قومی طبی کونسل حکیم محمد احمد سلیمی سے اسلام آباد میں قومی طبی کونسل کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دوران ِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی جس پر حکیم صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ : حکیم نعیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے سندھ طبیہ کالج میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں شہر کے اطباء کرام نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم نے فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اطبائے کرام کیساتھ ملاقات اور میٹنگ کی ، جس میں 3 نومبر 2022ء بروز جمعرات کو فیضان مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ لگانے ، ہفتہ وار اجتماع اور دیگر دینی کاموں میں شرکت کا شیڈول بنایا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھی مدنی مشورہ کیا گیا۔ اس موقع پر اطبائے کرام کو فیضان مدینہ میں قائم دارالأفتاء اہل سنت وزٹ کروایا۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عید میلادالنبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اطبائے کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مقامی جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے لئے فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا نیز انہیں ادویات بھی دی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت فیضانِ مدینہ میاں چنوں میں پچھلے دنوں بعد نماز عشاء اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول اور حکماء نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی پاکستان کے نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع میں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے بعد میاں چنوں کے مختلف حکماء سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)