1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
27
جنوری2023ء بروز جمعۃ المبارک منڈی
بہاؤ الدین میں حکیم میاں عبیدُاللہ جنجوعہ
کی رہائش گاہ پر طبّی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اطبائے کرام نے شرکت کی ۔
پروگرام
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا ۔
بعدازاں شعبہ رابطہ برائے حکیم ذمہ دار
محمد حسان عطاری نے’’اچھے طبیب کی خصوصیات‘‘
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سچ
بولنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی
بہاوالدین میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)