ایڈمنسٹریٹر حکیم سعد
عابد میر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد
پچھلے دنوں اے آر میموریل طبیہ کالج (A R Memorial Tibbia College) شاہدرہ لاہور میں ایڈمنسٹریٹر حکیم سعد عابد میر
صاحب کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب ، سابقہ ممبران نیشنل
کونسل فار طب، پرنسپلز، پروفیسرز اور اطبائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
محمد سلیم عطاری نے ”زندگی اور موت کا
فلسفہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے حاضرین کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی
صاحب سمیت ہربل ڈیپارٹمنٹ کی دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری
سے ملاقات کی جبکہ حکیم سعد عابد میر صاحب کی والدہ کے لئےدعائے مغفرت بھی کروائی
گئی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رابطہ برائے حکیم پاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)