پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت AR طیبہ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں حکیم آصف چشتی ، حکیم شفیق قادری ، حکیم نعیم عطاری اور دیگر پروفیسرز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں 18 دسمبر 2022ء کو شعبے کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم ولی سیفی سے اُن کے مطب میں ملاقات کی اور شیخوپورہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے پر مشاورت کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر مریدکے میں حکیم مشتاق قادری سے ملاقات کی اور اُن کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مریدکے میں فری طبی کیمپ لگانے پر گفتگو کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)