18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں ملتان میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم
کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ذمہ داران
سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف
دیئےجن میں شعبے کے تحت ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا،
حیدر آباد، لاڑکانہ اور کراچی میں سیمینار (سنتوں بھرے اجتماعات) کرنا شامل تھا۔
واضح رہے کہ پہلا سیمینار پاکستان کے شہر لاہور میں 18
دسمبر 2022ء کو منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد
سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)