دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی جانب سے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی حکیموں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو وضو ،غسل اور نماز کی شرائط وفرائض کے بارے میں چند اہم مسائل بتائے۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی کاموں کی ترویج واشاعت میں اپنے ڈونیشن کے ذریعہ حصہ ملانے کا ذہن دیا اس پر حکیموں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں اطبا میں سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ مجلس حکیم حسان عطاری نے وضو، غسل اور نماز کی شرائط و فرائض کے بارے میں کتاب نماز کے احکام سے شرعی مسائل سمجھائے ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں حکیم معاذ چانڈیو ، حکیم ارشد اور حکیم معشوق کے ساتھ دیگر اطبا نے شرکت کی۔ بعد میں مذکورہ مہمانوں کے ساتھ اطبا میں دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن نگران اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ (رپورٹ: محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مؤرخہ 22 فروری 2023ء  بروز بدھ فیضانِ مدینہ منڈی بہاؤالدین میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اطبانے شرکت کی۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’’ معجزۂ معراج ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تحفہ معراج نماز کے بارے میں بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز خصوصی طور پر نماز سیکھنے کے حوالےسے نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران رفعت عطاری نے شرکا کو منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ د ی اور آخر میں اطباکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا۔

اس اجتماع میں مرکزی صدر پاکستان ہربلسٹ ایسوسی ایشن حکیم عبیداللہ جنجوعہ ، مرکزی صدر بزم اجمل پاکستان حکیم محمد افضل غوری ، حکیم نعیم عطاری ، صوبائی ذمہ دار ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم سعید احمد مرزا ، حکیم ساجد عمران اور محمد عاصم چشتی سمیت شہر کے معروف اطبانے بھی شرکت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم   دعوتِ اسلامی کی جانب سے 10فروری 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سبزہ زار لاہور میں فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں جامعۃُ المدینہ ومدرسۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام سمیت دیگر مدنی عملے کے لئے فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات کی سہولت دی گئیں۔ (رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں بہاولنگر میں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اطبائے کرام کی تربیت کے سلسلےمیں سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں جنرل سیکریٹری بہاولپور ڈویژن حکیم شفقت عمران، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بہاولنگرحکیم عرفان ، ڈسٹرکٹ صدر اور دیگر اطبائے کرام نے شرکت کی ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے ” درود شریف کی فضیلت “ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے بہاولنگر میں فری طبّی کیمپ اور رمضان المبارک میں افطار اجتماع کے لئے مشاورت کی ۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پنجاب کے شہر لیہ مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حکیم محسن ، حکیم عبد الرحمٰن فریدی  اور حکیم نعیم عطاری نے دورہ کیا ۔ نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم نے انکا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کاوزٹ کرواتے ہوئےفری طبّی کیمپ اور افطار اجتماع کے حوالے سے مشورہ کیا ۔

اسی طرح نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم نے لیہ طبیہ کالج میں سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا جس میں پرنسپل پروفیسر حکیم غلام رضا اور دیگر پروفیسر صاحبان نے شرکت کی ۔ مدنی حلقے کے بعد پروفیسر صاحبان نے نگران شعبہ سے ملاقات کی جس میں افطار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ بہاولپورمدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران شعبہ نے اطبائے کرام کیساتھ مدنی مشورہ کیا اور فیضان مدینہ کا بھی وزٹ کروایا۔ (رپورٹ: شعبہ ربطہ برائے حکیم / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ رابطہ برائے حکیم  کے تحت فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات اور مدارس کے اساتذہ کرام اور طلبہ ٔکرام کا فری چیک اپ کیاگیا اور فری ادویات دی گئی۔

اس موقع پر حکیم محمد حسان عطاری، حکیم محمد نعیم عطاری ، حکیم محمد فیصل عطاری اور حکیم محمد فیاض عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ ربطہ برائے حکیم / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں  سیٹالائٹ ٹاؤن مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس طبّی کیمپ میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں اس موقع پر باہر سے آئے ہوئے اطباء کو فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا گیا جبکہ انہوں نے مدنی چینل پر اپنے تأثرات بھی دیئے ۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم رفیق چشتی صاحب سمیت دیگر مقامی اطبا نے جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃ ُالمدینہ کے اساتذہ اور طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اورانہیں ادویات دی ۔ (رپورٹ : حکیم محمد حسان عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہربل ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 جنوری2023ء بروز جمعۃ المبارک منڈی بہاؤ الدین میں حکیم میاں عبیدُاللہ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر طبّی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اطبائے کرام نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا ۔ بعدازاں شعبہ رابطہ برائے حکیم ذمہ دار محمد حسان عطاری نے’’اچھے طبیب کی خصوصیات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سچ بولنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاوالدین میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اے آر میموریل طبیہ کالج (A R Memorial Tibbia College) شاہدرہ لاہور میں ایڈمنسٹریٹر حکیم سعد عابد میر صاحب کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب ، سابقہ ممبران نیشنل کونسل فار طب، پرنسپلز، پروفیسرز اور اطبائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ”زندگی اور موت کا فلسفہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب سمیت ہربل ڈیپارٹمنٹ کی دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی جبکہ حکیم سعد عابد میر صاحب کی والدہ کے لئےدعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رابطہ برائے حکیم پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اے آر میموریل طبیہ کالج کادورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر پرنسپل پروفیسر سعد عابد میر اور وائس پرنسپل پروفیسر حکیم محمد شفیق سے ملاقات کی اور اُن کے ہمراہ اجتماع منعقد ہونے والی جگہ کا وزٹ کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پروفیسر سعد عابد میر سے اجتماع کے شیڈول و انتظامات کے متعلق چند اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔بعدازاں پروفیسر حماد میر سمیت دیگر ٹیچرز کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)