18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی سندھ میں
نیشنل کونسل فارطب کے ممبر و سینئر نائب صدر حکیم سراج چانڈیو سے مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی
ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے حکیم سراج چانڈیو
سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن محمد عقیل
عطاری سمیت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے اہم
ذمہ داران بھی موجودتھے۔( رپورٹ:مولانا
محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)