1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ
برائے حکیم کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام
Fri, 10 Feb , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں
سیٹالائٹ ٹاؤن مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی
جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔
اس طبّی کیمپ میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور
دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں
اس موقع پر باہر سے آئے ہوئے اطباء کو فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا
گیا جبکہ انہوں نے مدنی چینل پر اپنے تأثرات بھی دیئے ۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)