مؤرخہ
22 فروری 2023ء بروز بدھ فیضانِ مدینہ منڈی
بہاؤالدین میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اطبانے شرکت کی۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک
و نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’’ معجزۂ معراج ‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور تحفہ معراج نماز کے بارے
میں بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز خصوصی طور پر نماز سیکھنے کے حوالےسے نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
اس کے
علاوہ ڈسٹرکٹ نگران رفعت عطاری نے شرکا کو
منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ د ی اور آخر میں اطباکو
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا۔
اس اجتماع میں مرکزی صدر پاکستان ہربلسٹ ایسوسی
ایشن حکیم عبیداللہ جنجوعہ ، مرکزی صدر بزم اجمل پاکستان حکیم محمد افضل غوری ، حکیم
نعیم عطاری ، صوبائی ذمہ دار ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم سعید احمد مرزا ، حکیم ساجد
عمران اور محمد عاصم چشتی سمیت شہر کے معروف اطبانے بھی شرکت کی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)