نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم، صوبائی اور
ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا نیز شعبے
کو خود کفیل کرنے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارکردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء
کے اہداف طے کئے۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا
کہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصلِ آباد میں مختلف حکیم صاحبان طبی کیمپ لگائیں گے جس
میں طلبۂ کرام کو فری دوائی بھی دی جائے گی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاور ت نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)